مقبوضہ جموںوکشمیر ، بھارتی فوجیوں نے مزید 3نوجوان شہید کردیے، تعداد پانچ ہو گئی
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں منگل کو ہڑتال کی کال دی
ہفتہ 24 جولائی 2021 19:10
(جاری ہے)
ضلع پونچھ کے علاقے منکوٹ میں ہفتہ کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔
دریں اثنا ’’کشمیر میڈیا سروس‘‘ کی طرف سے ہفتہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوںنے مقبوضہ جموںوکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں نے رواں ماہ جولائی میں اب تک 28کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ قابض وحشی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جون میں 16کشمیری شہید کیے تھے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے رواں برس30جون تک 95ہزار 8سو 6کشمیری شہید کیے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے مقبوضہ جموںکشمیر کے مجوزہ دورے کے خلاف منگل کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی صدر کل مقبوضہ علاقے کے تین روز دورے پر پہنچیں گے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے آزادی پسند کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منگل کو سول کرفیو نافذ کریں کیونکہ رام ناتھ کووند کا دورہ کشمیریوں کے رستے ہوئے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے جو بدترین فوجی محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیریوں کو خصوصاً 5اگست 2019سے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائیزری جاری کی ہے جس میں بھارتی صدر کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سرینگر میں بولیوارڈ گپکار روڑ Boulevard-Gupkar Road پر اتوار تا منگل ٹریفک کی آمد ورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔قابض حکام نے پہلی بار ایک خاتون ڈاکٹر ندھی شرما کے غیر کشمیر ی شوہر کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیاہے۔ یہ حکام کی طرف سے ڈومسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے قواعد وضوابط 2020ء میں حال ہی میں ایک اضافی شق شامل کرنے کے بعد ممکن ہوسکا ہے جس کے تحت کسی بھی مقامی خاتون کا غیر کشمیری شوہر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دینے کا اہل ہے۔ادھر بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ہفتہ کو جعلی گن لائسنس کے ایک کیس کے سلسلے میں پورے مقبوضہ علاقے کے تقریباً40 مقامات پرچھاپے مارے۔یہ کیس 2018 میں ان انکشافات کے بعد سی بی آئی کے حوالے کیاگیا تھا کہ ادھمپور، ڈوڈہ ، رام بن اور کپواڑہ اضلاع میں غیر کشمیریوں کو 40ہزار جعلی بندوق لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے اہلکاروں نے ضلع کشتواڑ میں میںدربشالہ کے علاقے بدھٹ سرور میں حریت پسند کارکن محمد امین بٹ کے گھرپر چھاپہ مارااور جائیداد ضبط کرلی۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونے والے سپائی ویئر کو سیاسی مخالفین اور اختلاف رائے کو دبانے کے لئے ایک ہتھیارکے طورپر استعمال کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت اسی طرح بھارتی شہریوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے جس طرح انگریز دیکھتے تھے اور ان کے ساتھ وہی سلوک کرتی ہے جو انگریز کرتے تھے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.