ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق گورگیج کے زیر صدارت کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:30

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق گورگیج کے زیر صدارت کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس میں کورونا سیل کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالوحد بلوچ، چیف آفیسر ایاز احمد گورگیج سمیت ایس ایچ او محمد اسلم بنگلزئی، آل پارٹیز رہنما، سول سوسائٹی، انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر شرکاء نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ گوادر وگردنواح میں کورنا کی صورتحال انتہائی خراب ہے روزانہ کورونا کیوجہ سے اموات ہو رہے ہیں، نازک صورتحال میں انتظامیہ کی جانب لاک ڈاؤن کافیصلہ مثبت عمل ہے تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیش آنے والی صورتحال پربھی غور وفکر کرنا چاہیے، لاک ڈاؤن کیوجہ سے ڈیلی ویجز مزدور اور غریب طبقہ اس دوران شدید متاثر ہوگا، جبکہ اس صورت حال میں ڈسٹرکٹ سول ہسپتال کی حالت بھی ناگفتہ ہے جہاں ڈیٹا انٹری سمیت ڈاکٹروں کی بھی قلت ہے جس سے بیماروں کومشکلات کا سامنا ہے اور ویکسینیٹڈ افرادکی انٹری میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں اور لوگوں کی انٹری کاعمل بھی متاثر ہے جبکہ اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ کوروناکی وجہ سے صورتحال کو دیکھتے ہوئے گوادر میں ایمرجنسی نافذ کیا جائے، اور پی ڈی ایم اے کا رول بھی اس اس وقت غیرمطمئن کن ہے پی ڈی ایم اے اپنی زمہ داریاں پورا کرے اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے عوام کی مدد کرے اور عوام تک ریلیف پہنچانے کیلئے سیاسی جماعتوں اور انجمن تاجران اور سوسائٹی کو بھی ساتھ لے تاکہ امداد حق داروں تک پہنچ سکے،اجلاس کے شرکاء نے حالیہ بجلی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ عوام کو اس گرمی میں تکلیف دینے کیلئے واپڈا عوام کو تکلیف میں مبتلاء کررہے ہیں عوام بجلی کابل بھی دیں جبکہ بدلے میں عوام کو بجلی نہیں دی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب گوادر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی بھی معسیر نہیں ہے جو عوام دشمن پالیسی ہے اگر یہ رویہ ترک نہیں کیا تو عوام مجبور ہوکر تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی جس سے بدامنی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت بدستور جاری ہے اور شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ ہونے کے برابر ہیں، کورونا وائرس کے باعث ہر گزرتے دن کیساتھ بیماری کی شدت اور اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ منسٹریشن نے کل 25 جولائی سیلاک ڈائون لگانے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے ہدایت جاری کی ہیںایسے میں بہت زیادہ ضروری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور حتی الامکان گھر پر رہیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر بفرض محال باہر جانا پڑے تو ضروری ہے کہ حکومت کی بتائی ہوئی ہدایات پر عمل کریںماسک کا استعمال کریں،ماسک وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے۔

لیکن بیماری سے بچنے کے لئے صرف ماسک کا استعمال ہرگز کافی نہیں۔ اس کے لئے بار بار ہاتھ دھونا ، چھینک اور کھانسی کے دوران منہ اور ناک کو ڈھانپنا اور ایسے لوگوں سے دور رہنا بھی ضروری ہے جن میں بخار کے ساتھ نزلہ زکام اور کھانسی جیسی علامات موجود ہوں اس کے علائوہ باقاعدگی سے صابن کے ساتھ ہاتھ دھوئیں دن میں کئی بار ہاتھ دھوئیں، خاص طور پر کھانے سے پہلے ، ناک صاف کرنے کے بعد ، کھانسی اور چھینک کے بعد اور بیت الخلا میں جاتے ہوئے۔

اگر صابن اور پانی فوری طور پر دستیاب نہ ہوں تو ہاتھ صاف رکھنے والا ایسا محلول (hand senitizar ) استعمال کریں جبکہ ایک میٹر سے دوری پر یہ خطرہ 13 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ اور اگر لوگوں کے درمیان فاصلہ 3 میٹر تک ہو تو یہ بیماری لگنے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ضروری ہے کہ وہ افراد جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے وہ اپنی کرونا ویکسینیشن کروائیں تاکہ ہم اس وبا پر قابو پا سکیں۔

اور عمومی طور پر ویکسین لگوانے والوں میں سے بہت کم افراد بعد میں 19-COVID کا شکار ہو جاتے ہیں، اب جب ہم آن لائن پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور رابطوں کے لیے ڈیجیٹل ذرائع پر انحصار کر رہے ہیں تو ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ ہم جو چیز پیغامات کے ذریعے آگے بڑھا رہے ہیں وہ کیا ہیں جب سوشل میڈیا استعمال کریں تو یہ خیال رہے کہ یہ صورت حال کسی کے لیے خوفزدہ کرنے والا یا تنہائی کا باعث بھی ہو سکتی ہے۔

مدد کی پیشکش کریں جب بھی آپ کر سکیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات یا افواہوں کو نہ پھیلائیں کیونکہ یہ پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع گوادر میں مکمل لاک ڈاؤن نافد کردیا گیا ہے تمام دکانیں،ہوٹل اور ریستوران اگلے پندرہ دن کے لئے مکمل بند ہوں گے سوائے کچھ ضروری دکانوں کے جن کو استثنیٰ حاصل ہے جو دکان مسنتنی ہیں ان میں صرف ان لوگوں کو اجازت ہوگی جس نے ویکسین لگایا ہو یا ماسک پہنا ہو اور صرف ان ماہی گیروں کو شکار کی اجازت ہوگی جنہوں نے کروانا وائرس کی خوراک لگایا جبکہ تمام مچھلی مارکیٹ بھی اگلے پندردن کے لئے بند ہوں گے جبکہ سیاح ،وزٹرز،اور تبلیغی جماعت کے ارکان اگلے پندرہ دن تک ضلع گوادر میں داخل نہیں ہوسکتے اور ضلع کے تمام پارکس، کھیلوں کے میدان اور اجتماع پر بھی ہر قسم کی پابندی ہوگی اس سلسلے میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے پیاروں کو کروانا سے محفوظ رکھیں۔