اولمپیئن سمیع اللّہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال پھر غائب،سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی گئی

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:10

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) فلائنگ ہارس اولمپئن سمیع اللّہ خان کے بہاولپور میں ہسپتال چوک پر لگے مجسمے سے ہاکی اور بال پھر غائب ہوگئی۔

(جاری ہے)

چور نے ہاکی، بال غائب کرنے کے بعد مجسمے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔پولیس کے مطابق چور نے ویڈیو بنانے کے بعد ہاکی اور بال پھر سے مجسمے پر لگا دی۔پولیس نے بتایا کہ مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ نے مجسمے کیساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔