بھارتی سازش کا منہ توڑ جواب، داسو واقعے کے بعد چین کا پاکستان سے متعلق اہم اعلان
چین نے داسو واقعے پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کر دیا، سی پیک پر کام معینہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق، ذرائع
دانش احمد انصاری ہفتہ 24 جولائی 2021 20:11
(جاری ہے)
وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،اقتصادی،دفاعی وسلامتی کے امور ، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سی پیک پراجیکٹس پرکام کومعینہ مدت میں تکمیل تک پہنچانےکےعزم کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کاخنان میں ہونے والی بارشوں،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیر خارجہ نےپاکستان کی جانب سےچینی ہم منصب سے داسو واقعہ پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔ فریقین نے داسو واقعے میں ملوث ذمہ دار عناصرکو بےنقاب کرنے، کیفر کردار تک پہنچانےکےعزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پرجاری کام کی نوعیت کاجائزہ لیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کیمونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر چین کے عوام کو مبارک باد بھی دی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘جیسے امور پر حمایت جاری رکھنےکیلئے پُرعزم ہے‘۔ وفاقی وزیر خارجہ نے کروناویکسین تیاری میں چینی معاونت پرچینی ہم منصب کا شکریہ بھی اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان کے امن کو اہم سمجھتا ہے، ہمیشہ مصالحانہ کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی کریں گے‘۔ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ داسو میں پیش آنے والے واقعے کے بعد چینی کمپنی نے کام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کردی۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن سمجھتے ہیں ایسی کارروائیوں سے ڈیم منصوبے پرکام بند ہوجائے گا تو وہ غلط ہیں کیونکہ ایسے واقعات سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوسکتے۔انہوں نے بتایا کہ ’چینی کمپنی نےداسو ڈیم پرکام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیزکردی ہے، پاک چین دشمنوں کویہ پیغام ہے ہم نئے عزم سے کام کریں گے،داسو ڈیم پاک چین دوستی کا ایک مظہر ثابت ہوگا‘۔ گزشتہ روز سی پیک کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو چین نے منہ توڑ دجواب دیا تھا۔ دہشت گرد حملے کے باوجود چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد اہم اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ داسو ڈیم کی تعمیر میں مصروف چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ منصوبے پر کام جاری رہے گا، چینی انجینئرز منصوبے پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.