انتظامی امور کو بہتر بنائے بغیر عوامی مسائل حل نہیں کیئے جا سکتے اور جب تک مسائل حل نہیں ہونگے، سید مصطفی کمال

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انتظامی امور کو بہتر بنائے بغیر عوامی مسائل حل نہیں کیئے جا سکتے اور جب تک مسائل حل نہیں ہونگے ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوگا۔ دنیا کی ترقی کی رفتا بہت تیز ہے اور ہم ابھی تک اختیارات اور وسائل کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی نے پاکستان بھر کے مسائل کے حل کیلئے جو پمفلٹ جاری کیا ہے، اسے تمام پاکستانیوں کو پڑھنا، سمجھنا اور دوسروں تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔

آئین میں وزیراعظم، وزرا اعلی کی طرز مقامی حکومتوں کے محکمے، اختیارات، دائرہ کار اور احتسابی عمل کے طریقہ کار کو درج کرنا ناگزیر ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کی طرح پی ایف سی ایوارڈ تو بھی براہ راست مفاد سے ڈسٹرکٹ کو دیا جانا چاہیے تھا اور اس عمل کو آئینی تحفظ دیا جائے نیز ملک کی معاشی ترقی کے لیے معاشی انجن کراچی کی گنتی پوری کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں مرکزی زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اور اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جانبحق افراد کی مغفرت، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔