Live Updates

اگر عوام کو رلیف نہ دیا گیا تو آئندہ الیکشن میں جی ڈی اے کے وفاقی حکومت سے راستے علیحدہ ہوں گے، مخدوم محسن

ارباب رحیم بہترین صلاحیت کے مالک ہیں اگر انہیں گورنر سندہ بنایاجاتاہے تو سندہ میں تبدیلی آسکتی ہے

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:50

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اگر عوام کو رلیف نہ دیا گیا تو آئندہ الیکشن میں جی ڈی اے کے وفاقی حکومت سے راستے علیحدہ ہوں گے۔ اگر پی ٹی آئی نے سندہ کے عوامی مسائل کو ترجیھ دی تو شمولیت کرنے پر سوچیں گے، ارباب رحیم بہترین صلاحیت کے مالک ہیں اگر انہیں گورنر سندہ بنایاجاتاہے تو سندہ میں تبدیلی آسکتی ہے،مٹیاری ضلع مسائلستان اور موہن جودڑو میں تبدیل ہوکر رہ گیاہے۔

ان خیالات کا اظہار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صوبائی رہنما مخدوم محسن نے ہالا پریس کلب میں سابق سیکریٹری جنرل مشتاق میمن کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مخدوم محسن نے کہا کہ ہماری کی جانے والی شکایت پر گورنر سندہ نے جی ڈی اے سے مذاکرات کئے جس میں ان سے سندہ کے مسائل پر تحفظات کا اظہار کیاگیا انہوں نیکہاکے وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد سندہ کے درے دران ہالا بھی آئیں گے انہوں نے مزید کہاکے ہم سندہ کیعوامی مسائل حل کئے بغیر پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے اگر پی ٹی آئی نیسندہ کے عوامی مسائل کو ترجیع دی تو شمولیت کرنے پر سوچیں گے ان کا کہنا تھاکے ارباب رحیم بہترین صلاحیت کے مالک ہیں اگر انہیں گورنر سندہ بنایاجاتاہے تو سندہ میں تبدیلی آسکتی ہے جبکے سندہ سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر اور گورنر نیسندہ میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے ہیں ان کا کہنا تھاکے مٹیاری ضلع مسائلستان اور موہن جودڑو میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے ہالا کی سرکاری ہسپتال کو گدھے چلارہے ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں طویل عرصے سے لگے ہوئیآراوپلانٹس غیرفعال پڑے ہیں جس کیباعث ضلع کے لاکھوں افراد مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے کئی افرادمختلف امراض میں مبتلاہورہے ہیں ان تمام مسائل کا حل عوام کیپاس ہے جو بہتر صحیح ووٹ کے ذریعے بہتر عوامی خدمت کرنیوالے نمائندے کو منتخب کریانہوں نے کہاکے دل کے نازک شعبے کے لیئے این آئی سی وی ڈی بہترمنصوبہ کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلا جارہاہے ضلع کیمنتخب نمائندے اور سندہ حکومت اپنے ابائی حلقے میں صرف این آئی سی وی ڈی نہیں بناسکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات