Live Updates

آزاد کشمیرانتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی مختلف پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات کے انبارلگا دیے

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) آزاد کشمیرانتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی مختلف پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات کے انبارلگا دیے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی وزرا کی الیکشن مہم سمیت ن لیگ کی طرف سے آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے خلاف آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر امین گنڈاپور کو فوری طور آزاد کشمیر سے بے دخل کیا جائے،آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود پی ٹی آئی وزیر امین گنڈاپور آزاد کشمیر میں مہم چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی طرف سے مسلم لیگ ن کے خلاف بھی تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کی آزاد کشمیر میں حکومت ہے مقامی وزرا ن لیگ کے جلسوں میں سرکاری فنڈز کا استعمال کر رہے ہیں،ن لیگی امیدوار آزاد کشمیر حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں،اسے روکا جائے۔

شکایات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ازاد کشمیر میں پابندی کے باوجود علی امین گنڈا پور کو مدعو کرکے جلسے کرانے والے تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے ایک خط میں پی ٹی آئی وزرا کی الیکشن مہم سمیت ن لیگ کی طرف سے آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے سرکاری وسائل کے استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات