وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی پیرپگارا صبغٹ اللہ شاہ سے ملاقات

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:56

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی پیرپگارا صبغٹ اللہ شاہ سے ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے جی ڈی اے و مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وزیراعلی بلوچستان نے اس موقع پر پیر صاحب پگارا سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سید صدر الدین شاہ راشدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلی بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری، سینیٹر دنیش کمار اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر رامین محمد حسنی اور میر نوید کلمتی بھی موجود تھے۔