منصوبے اور گہری سازش کے ساتھ سیاسی عمل کوطوفان بدتمیزی،ناشائستگی اور غیر جمہوری رویوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

حکمرانوں کو ادارک کرناہوگا کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی کا واحد ضامن جمہوریت کے قیام اور مثبت سیاسی عمل کی فروغ میں ہیں،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کی گفتگو

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ منصوبے اور گہری سازش کے ساتھ سیاسی عمل کوطوفان بدتمیزی،ناشائستگی اور غیر جمہوری رویوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جو نہ صرف سیاسی اقدار و روایات کو سبوتاژکریگی بلکہ مجموعی سماج کے بگاڑ کا سبب بنے گی۔

جو ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دی گی۔ اس لیے حکمرانوں کو ادارک کرناہوگا کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی کا واحد ضامن جمہوریت کے قیام اور مثبت سیاسی عمل کی فروغ میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر نیشنل پارٹی کے دوستوں و ہمدردوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نیشنل پارٹی کے قائد نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ہمارے حکمران اب بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اب بھی وہ سیاسی مخالفین کے خلاف غیر جمہوری رویوں اور سیاسی اخلاقیات سے عاری الفاظ استعمال کرنے میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن پاکستان کیلیے ضروری ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی ہمسایوں کے بارے میں دوستانہ ہو۔اور خطے کے امن کو ترجیح دے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ ممالک نے اپنے پالیسیوں پر نظر ثانی اور آئین و قانون کی بالادستی کو ممکن بنایا اورآئین وقانون کے تحت طرز حکمرانی کو ترجیح دی جس سے انہوں نے ترقی کی منزلیں حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ستر سالوں سے جمہوریت کو سبوتاڑ کرکے ہم صرف مالیاتی اداروں کے رحم وکرم پر آگئے آج ملک سیاسی معاشی سماجی ومعاشرتی بحرانوں میں گرا ہوا ہے۔دہشت گردی و انتہا پسندی نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔دنیا میں ہماری خارجہ پالیسی ناکامی سے دوچار رہتا ہے۔اور ہم پر اعتماد کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں کو مستحکم و مضبوط صرف آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرکے ممکن کیا جاسکتااور اس کیلئے جمہوری سیاسی پر قد غن کے بجائے فروغ کیلئے کرادر ادا کرنا ہوگا۔