مریم نوازکو مفت مشورہ دے رہا ہوں کہ ان کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی
نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے، شیخ رشید
سجاد قادر اتوار 25 جولائی 2021 07:55
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت نے ہائبرڈ وار کا آغاز کردیا ہے، سوشل میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ را کے ایجنٹوں سے مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کشمیر میں کیا پیغام دے رہے ہیں، نریندر مودی سے آپ پگڑیاں بدلتے ہیں، جاتی امرا کشمیر کے کس نقشے میں ہے، اس ملک کا وزیر داخلہ ہے اصل کشمیری‘۔ان کا کہنا تھا کہ 'یہ کہتے ہیں کہ کشمیر کو فروخت کر رہے ہیں، کشمیری کوئی بھولا نہیں، سارا پاکستان بھی کشمیر کی حمایت سے دستبردار ہوجائے کشمیری اپنی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے گا'۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کرے گا اور پاکستان کشمیریوں کے قدم قدم پر ساتھ چلے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 'کشمیر میں جو زبان استعمال کی گئی اس سے کشمیریوں کا دل دُکھا ہے، ساری قوم کو آزادی کشمیر کی جدو جہد میں ایک ہونا چاہیے، کشمیریوں کو توقع ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی میں یک زباں ہو'۔ان کا کہنا تھا کہ 'کشمیری قربانی دے رہے ہیں اور آپ میڈیا پر بیان بازی کر رہے ہیں، پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہوکر رہ گئی ہے، میڈیا سے ہی اگر رہنما بننا ہے تو ریٹنگ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر میں ہوں '۔مزید اہم خبریں
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.