حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام سڑکوںپرنکلنے کیلئے تیار ہیں‘ سلیم ر ضا

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام سڑکوںپرنکلنے کیلئے تیار ہیں،بات بات پر قوم کوخوشخبریاں سنا نے کی دعویدار تبد یلی سرکار عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ، موجودہ حکمرانوں سے عوام عاجز آچکے ہیں نا لا ئق اب جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازشیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ دودھ او ر شہید کی نہریں پاکستان میں رواں کرنے والے نئے پاکستان کے دعوئے دار کے چہرے کا میک اپ اتر چکا ہے،مسلم لیگ( ن) نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جن کو قا بو کیانااہلوں کے ٹولے نے ملک کو لوڈ شیڈنگ کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بھی حوالے کر دیا ۔ انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کی عوام دشمنی واضح ہوچکی ہے، اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر عوام کی مشکلات کے تدار ک کی بجائے سیاسی بساط کو لپیٹنے کی کوشش کرنے والے موجودہ حکمرانوں کا طرز عمل آمرانہ ہے جومسلم لیگ برداشت نہیں کرسکتی۔