مہاراشٹرا میں بارشوں نے تباہی مچا دی،ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی

3900 سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر امدادی کیمپوں میں پہنچا دیا گیا

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

مہاراشٹرا میں بارشوں نے تباہی مچا دی،ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ اڑھتالیس گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے ریاستی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ شدید بارش لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی پانی نے ساحلی ضلع رائے آباد اور مغربی ضلع ستارا سمیت متعدد نشیبی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3900 سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر امدادی کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع رائے آباد میں ابھی بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔بی بی سی کے مطابق بھارتی فوج فوج امدادی کارکنوں کی مدد کر رہی ہے جنھیں خراب حالات کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

ریاست مہاراشٹرا میں کئی دہائیوں کے بعد اتنی شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ زیادہ تر اموات دو اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ہوئی ہیں۔مٹی کے تودے گرنے سے ممبئی کے جنوب مشرق میں واقع چھوٹا گاؤں تالیے مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ اس گاؤں کے کم از کم 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ ن ڈیمز سے پانی بہنے کا خظرہ ہے۔ اس لئے لوگوں کو غیر محفوظ علاقوں سے نکال رہے ہیں۔