کابل، بھارتی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری

بھارتی شہریوں کو حملے کا نشانہ بننے کے علاوہ اغوا جیسے سنگین خطرے کا بھی سامنا ہے

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

کابل، بھارتی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) بھارتی سفارت خانے نے سنگین صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں مقیم اپنے شہریوں خصوصاً صحافیوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارت خانے نے افغانستان کے مختلف صوبوں کی سکیورٹی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی پرتشدد سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ، وہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی شہریوں کو حملے کا نشانہ بننے کے علاوہ اغوا جیسے سنگین خطرے کا بھی سامنا ہے۔

رائٹرز کے صحافی دانش صدیقی کی 16 جولائی کو موت کا حوالہ دیتے ہوئے سفارت خانے نے کہا کہ تمام بھارتی صحافی کسی بھی افغان علاقے کے سفر سے قبل ذاتی بریفنگ کیلئے سفارتخانے کے پبلک افیئرز اینڈ سکیورٹی ونگ کیساتھ رابطے میں رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانہ ان کی فوری معاونت کر سکے۔