Live Updates

آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے، شیری رحمان

الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے، وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، بیان

اتوار 25 جولائی 2021 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری محمد یاسین کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنان نے فائرنگ کی ہے، کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے، فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہی پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے، ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرادی ہیں، الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے، وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہونگے، دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات