Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انشاء الله پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کریگا‘رانا ساجد علی شوکت

اتوار 25 جولائی 2021 14:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انشاء الله پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کریگا وزیراعظم عمران خان ایک دیانتدار لیڈر ہے جس نے قرضوں میں ڈوبے ملک کو نہ صرف دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیاہے اور آج تمام کاروبار مکمل طور پر فعال ہو کر چل رہے ہیں جس کی عوام پزیرائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اداروں کو متنازع بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے منفی سیاست کرنیوالوں کا اداروں کو متنازع بنانا ملک دشمنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے وزیراعظم عمران خان انشاء اللہ ملک و قوم کی تقدیر بدل دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دن رات ایک کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کا جنازہ نکل رہا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات