کامونکے ‘ٹاور کی مرمت کے بہانے آنیوالے نوسرباز کو چوکیدار نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

اتوار 25 جولائی 2021 14:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) ٹاور کی مرمت کے بہانے آنیوالے نوسرباز کو چوکیدار نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،نوسرباز کیخلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز نواحی گائوں سالار کے قریب لگے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کے دفتر میں دو افراد داخل ہوئے اور ایک شخص نے اپنا نام ثمر عباس بتاتے ہوئے کہا کہ ہم کمپنی کی جانب سے ٹاور کی مرمت کیلئے آئے ہیں جس پر چوکیدار نے کمپنی کے ہیڈ آفس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایسی کوئی ٹیم نہیں بھیجی بلکہ یہ ثمر عباس پہلے ہی ہمارے متعدد مقامات سے ٹاور کا قیمتی سامان چوری کرچکا ہے اور اس کیخلاف بائیس سے زائد مقدمات درج ہیں جس پر چوکیدار نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :