پشاور،پریزائیڈنگ آفیسر اور اسکول پرنسپل میں ہاتھا پائی، عملے کا احتجاج ، صلح ہونے پر پولنگ دوبارہ شروع

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پشاور میں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 39 جموں میں انتخابی عمل کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر اور اسکول کے پرنسپل میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق گورنمنٹ شہید حسنین علی شاہ ہائر سکینڈری اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں پریزائیڈنگ آفیسر اور اسکول کے پرنسپل کے درمیان بجلی کی معطلی کے معاملے پر ہاتھا پائی ہوئی۔

(جاری ہے)

پریزائیڈنگ آفیسر نے صبح بجلی بند ہونے کی شکایت کی تھی، اسکول پرنسپل پریزائیڈنگ آفیسر کی شکایت پر نالاں ہو کر دست و گریباں ہو گئے۔اس صورتِ حال کے بعد پریزائیڈنگ افسر اور پولنگ کے عملے نے احتجاجاً ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد حلقہ ایل اے 39 جموں 6 میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔بعد ازاں پولنگ اسٹیشن میں پریزائیڈنگ افسر اور اسکول پرنسپل کے درمیان صلح کرا دی گئی جس کے بعد رکا ہوا پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔