کشمیری عوام نے انتخابی مہم کے دوران ہی فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں سنا دیا تھا‘رانا ثناء اللہ

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن مہم کے دوران ہی اپنا فیصلہ ن لیگ کے حق میں سنا دیا تھا، آج الیکشن میں بھی ن لیگ کامیابی سمیٹے گی۔

(جاری ہے)

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے ہمراہ عطا تارڈ اور خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، رانا ثنا اللہ مسلم لیگ (ن) کے اکھاڑے گئے کیمپ میں بیٹھ گئے۔ انہوں نے لیگی کارکنوں کو رزلٹ لئے بغیر پولنگ اسٹیشنز سے باہر نہ آنے کی ہدایت کر دی۔