مقبوضہ جموںوکشمیر‘ بانڈی پورہ میںآج دوسرے روز بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی جاری

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوج کی طرف سے ضلع بانڈی پورہ میں آج دوسرے روز بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق ایک بھارتی عہدیدار نے بتایا کہ شوخ بابااور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ روز شروع کی گئی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ بھارتی فورسز جن میں فوج کی 14 راشٹریہ رائفلز،بحریہ کی مارکوس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کارروائی میں شامل ہے۔ اس سے قبل بھارتی فوجیوںنے علاقے میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہیدکیاتھا۔