پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز (کل)سے ہوگا

قومی ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول برج ٹاؤن میں کھیلے گی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے، پہلا ٹیسٹ 12اگست سے شروع ہوگا

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز (کل)27 جولائی منگل سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کنسنگٹن اوول ، برج ٹاؤن میں کھیلے گی۔ سیریز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 31 جولائی، یکم اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے۔

وہ میزبان ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق (کل)27 جولائی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا اس سلسلے میں اتوار کو ٹریننگ سیشن کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے منسوخ کیا گیا تاہم کھلاڑی (آج)پیر کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لینگے ۔

شیڈول کے مطابق 28 جولائی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا ،29 جولائی کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک (کیریبیئن ٹائم) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا ،30 جولائی کو دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم)کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 31 جولائی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا ۔

یکم اگست کوپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا 2 اگست کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک (کیریبیئن ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا ،3اگست کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا 4 اگست کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔

سیشن کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے مقامی وقت (شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان ٹائم) پر ہوگا۔ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک (کیریبیئن ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 5 اگست کو دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 6 اور 7 اگست کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا دو روزہ وارم اپ میچ ہوگا 8 اگست کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی جمیکا روانگی ہوگی 9 اگست کو صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم) قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔

10 اگست کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجیتک (کیریبیئن ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 11 اگست کو صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 12 تا 16 اگست پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائیگا 17 تا 18 اگست کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 19 اگست کوصبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔

دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 20 تا 24 اگست پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائیگا 25 اگست کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی ۔