ْٹوکیو اولمپکس ،شام کی کم عمر ترین ایتھلیٹ ہیندزازا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ہار کر آؤٹ

آئندہ ایونٹس پر مزید محنت کرکے دوسرے اور پھر تیسرے راؤنڈ تک پہنچنے کی کوشش کرونگی ، گفتگو

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) ٹوکیو اولمپکس میں شام سے تعلق رکھنے والی کم عمر ترین ایتھلیٹ ہیندزازا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ہار کر آؤٹ ہوگئی ہیں، تاہم ان کے حوصلے آئندہ ایونٹ کیلئے مزید بلند ہوگئے۔ بارہ سالہ شامی ایتھلیٹ نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرکے اپنا نام ریکارڈ بک میں تو درج کروایا، تاہم وہ اونٹ میں ایک میچ کی مہمان ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

ٹیبل ٹینس کھلاڑی نے شکست کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی حریف کھلاڑی کے ساتھ تصویر بنواکر اپنے ایونٹ کو یادگار بنالیا۔ میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے زازا کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر اپنے آپ کو اولمپکس کے لیے تیار کرنا ان کے لیے مشکل تھا، تاہم کسی نہ کسی طرح انھوں نے اپنے اس دباؤ پر قابو پایا۔انھوں نے کہا کہ ان کے لیے یہاں سیکھنے کا عمل ہی پہلے ہی میچ میں شکست ہے، وہ اب آئندہ ایونٹس پر مزید محنت کرکے دوسرے اور پھر تیسرے راؤنڈ تک پہنچنے کی کوشش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :