عرب اتحاد فورسز نے جنوبی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے ناکام بنا دیئے ، تین ڈرون تباہ

اتوار 25 جولائی 2021 16:35

عرب اتحاد فورسز نے جنوبی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے ناکام بنا ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) عرب اتحاد فورسز نے جنوبی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3ڈرون تباہ کر دیئے ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے جاری نے بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ رات جنوبی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3ڈرون تباہ کر دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے حملوں سے عام شہریوں کو بچانے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :