امریکہ ، دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، ایک شخص ہلاک ، چھ زخمی

اتوار 25 جولائی 2021 16:35

جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) امریکی ریاست جارجیا کی جھیل ٹوبیسفکی میںدوکشتیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جارجیا کے محکمہ قدرتی وسائل کے ترجمان مارک میک کینن نے میڈیا کو بتایا کہ جارجیا کے شہر میکن میں واقع ٹوبیسفکی جھیل میں دوکشتیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں22سالہ ولیم ہلاک اور دیگر 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو جھیل سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کرادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :