ساہیوال،مسمار تجاوزات کی جگہ نئی تعمیرات کرانے میں کارپوریشن نے پرانے ریکارڈ توڑ دئیے

کالج چوک سے تعمیرات فی الفور مسمار کی جائیں شہریوں کا مطالبہ

اتوار 25 جولائی 2021 17:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) مسمار تجاوزات کی جگہ پر دوبارہ تعمیرات کارپوریشن کے سٹاف نے تجاوزات کی نئی تعمیر کرانے میں پرانے ریکارڈ توڑ دئیے گورنمنٹ کالج چوک مارکیٹ میں میٹرو پولٹین کارپوریشن نے پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے نئی سڑک عرصہ چھ ماہ قبل تعمیر کروائی تھی نئی سڑک پر سٹال دوکانوں کے آگے لگا کر دوکانداروں نے کرایہ پر دے کر سڑک پر تجاوزات کی بھر مار کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

کارپوریشن کا عملہ ذاتی تجوریوں کو بھر نے میں مصروف ہے تجاوزات سے قبل ٹینٹ اور سائبان لگا کر دوکانداری کی جاتی ہے پھر تعمیرات کر دی جاتی ہیں ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور کالج چوک کو تجاوزات سے صاف کر نے کا بھی مطالبہ کیا۔شہریوں نے تجاوزات کرانے میں ملوس کارپوریشن کے افسروں اور انسپکٹروں کو معطل کر کے تجاوزات مسمار کی جائیں اور پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی سڑک کو تباہی سے بچایا جا ئے۔