جیکب آباد میں کیمیکل ملے دودھ کے فروخت کی شکایات پر انتظامیہ متحرک نہ ہوئی

اتوار 25 جولائی 2021 18:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) جیکب آباد میں کیمیکل ملے دودھ کے فروخت کی شکایات پر انتظامیہ متحرک نہ ہوئی ، فوڈ اتھارٹی حکام کی مجرمانہ خاموشی سے شہری بیمار ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کیمیکل ملے دود ھ کی فروخت کی شکایات اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو دی گئی تحریری درخواست کے بعد بھی ضلع انتظامیہ متحرک نہیں ہوئی ہے ضلع انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے کیمیکل ملے دودھ کے استعمال کی وجہ سے شہری بیمار ہونے لگے ہیں، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر دیدار لاشاری نے بتایا کہ شہر کے ہوٹلز میں کیمیکل ملا دودھ استعمال کیا جا رہا ہے جو انسانی صحت کے لئے زہر قاتل ہے ڈی سی کو اس حوالے سے شکایت کی ہے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی اکثر دیکھا ہے ہوٹلز پر گھر سے دودھ کے بھرے کین لائے جا رہے ہیںجن کے گھر میں بھینس ہے نہ بکری ہوٹلز پر وافر مقدار میں دودھ موجود ہے اور ڈرم بھرے پڑے ہیں حالانکہ جیکب آباد میں تو اتنے بھینسوں کے باڑے نہیںہیں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ سے بیماریاں پھیل رہی ہیںمعدے کی خرابی اب تو عام ہو گئی ہے انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :