مقبوضہ جموںوکشمیر ، سڑک حادثے میں 9افراد زخمی

اتوار 25 جولائی 2021 18:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اتوار کو ضلع کپواڑہ کے علاقے چوکی بل میں سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک مسافر گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں غلام رسول لون، غلام محمد لون ، غلام حسن لون ، غزالہ منظور ، شاہد اقبال لون ، زاہدہ بیگم ، غلام محمد شیخ ، عنایت اللہ لون اورغلام محی الدین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا۔