کراچی کے تاجر وصنعتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گی: :ڈاکٹر سلیم حیدر

کورونا وائرس کی آڑ میں متعصب صوبائی حکمران کراچی اور حیدرآباد کی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں وفاقی حکومت کراچی کو وفاق میں لے کر بدعنوان اور کرپٹ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائے

اتوار 25 جولائی 2021 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے سندھ کی متعصب صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی آڑ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں کاروبار کو تباہ کرنے کی کوشش کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کراچی کی تاجر برادری کے فیصلوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ہی کراچی اور حیدرآباد کے صنعت کار و تاجر معاشی بدحالی کا شکار ہیں، گزشتہ دو سالوں میں کورونا وائرس کے نام پر جس طرح کی مشکلات ، زیادتیوں کا نشانہ اس شہر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو بنایا گیا ہے ایسا سندھ کے کسی اور دیہی علاقے میں نہیں ہے۔ صرف کورونا کی پابندیاں کراچی اور حیدرآباد کے تاجروں پر مسلط کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت میں 70فیصد ریونیو دینے والا کراچی اور اربوں روپے کے ٹیکس ادا کرنے والے حیدرآباد کے لوگوں کا قصور یہ ہے کہ یہ بانیان پاکستان کی اولاد ہیں اور انہوں نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان بنایا تھا اور اس صوبے کے رہنے والوں پرآج وہ حکمران مسلط کردیئے گئے جو نہ تو کسی قسم کا ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی ملک کے قیام سے لے کر اس کی تعمیروترقی میں ان کا کوئی حصہ ہے۔

البتہ کراچی اور حیدرآباد کے ٹیکسوں کے اربوں روپے ان سندھی النسل بدعنوان حکمرانوں کی زاتی عیاشیوں، سیاسی ڈرامے بازیوں پر خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری کی پوری پیپلزپارٹی کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کے ٹیکسوں کی رقم سے لوٹ مار کر کے پل رہی ہے۔ ان بدعنوان حکمرانوں کی اربوں روپے کی جائیدادیں ملک و بیرون ملک ہیں ادھر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے تاجر، صنعتکار اور شہری کورونا ، بیروزگاری ، بیماری ، بدانتظامی اور لوٹ مار کے عذاب کا شکار ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی کو وفاق کے ماتحت دے کر ان بدعنوان اور لٹیرے حکمرانوں سے کراچی کے عوام کی جان چھڑائے جو کراچی اور حیدرآباد کے مہاجروں کو غلام بناکر رکھنا چاہتے ہیں۔