شیخ الحدیث سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرزاق مجددی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اتوار 25 جولائی 2021 19:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) شیخ الحدیث سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرزاق مجددی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے اُنہیں آ بائی گاؤں خواجہ مد منڈان میں سپردخاک کر دیا گیانماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام ، سول سوسائٹی کے آفراد اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی ،مرحوم زونل رویت ہلال کمیٹی کے سینئر رکن تھے اور مرکز الاسلامی میں درس دیا کرتے تھے پیر و مرشد مولانا عبدالرزاق مجددی خواجہ مد منڈان کے ایک نیک اور علمی خاندان میں صوفی حاجی سعید صاحب کے ہاں 1954 میں پیدا ہو ئے ،مرحوم نے ابتداء میں ناظرہ قرا ٓ ن سیکھا اور اپنے علاقے خواجہ مد منڈان گورنمنٹ پرائمری سکول میں داخل ہو ئے چوتھی جماعت پاس کرنے کے بعد عصری تعلیم کو خیر باد کہا اور علوم دینیہ کی طرف مائل ہو ئے بہت ہی کم عمری میں قر آن مجید حفظ کیا اور پھر قر آن پاک کی تجوید اور قرات کا کورس مکمل کرنے کے بعد سند فراغت حاصل کی اور مدرسہ معراج العلوم میں دینی تعلیم کیلئے داخلہ لیا ، اور پھر سند فراغت حاصل کرنے کے بعد انور العلوم چکڈڈان میں تدریسی خدمات کا آغاز کیا اور پھر مدرسہ المرکز الاسلامی میں تدریسی خدمات شروع کی 15 سال تک تدریس کے بعد دوبارہ مدرسہ انور العلوم چکڈڈان آ ئے آجکل پھر مدرسہ المرکز الاسلامی میں پڑھاتے تھے 1974 سے وہ مسجد غلام جیلانی میں امامت دیتے رہے اسی طرح اصلاحی و سیاسی خدمات بھی سر انجام پائی اور سال 2002 کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر وہ حلقہ پی کے 73 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو ئے مولانا صاحب کے تین صاحبزادے مولانا انور الحق ، مولانا سمیع الحق اور طارق محمود ہیں ۔