پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل، ایک میچ کم کر دیا گیا

ابتدائی میچ کی تاریخ بھی تبدیل، سیریز منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 25 جولائی 2021 19:43

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل، ایک میچ کم کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جولائی 2021ء ) پاکستان اور ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ 5 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا ایک میچ کم کر کے 4 میچوں تک محدود کر دیا گیا ہے جب ‏کہ ابتدائی میچ کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ ‏ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلاٹی ٹونٹی اب منگل کی بجائے بدھ کو بارباڈوس میں ہو گا۔

دوسرا میچ 31 ‏جولائی، تیسرا یکم اگست اور چوتھا میچ 3 اگست کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست اور دوسرا 20 سے 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا جمعرات کو ملتوی ہونے والے ون ڈے کے بعد شیڈول میں تبدیلی کرنا ‏پڑی ہے۔ بارباڈوس میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا یہ ‏میچ ٹاس کے بعد کرونا کا ایک مثبت کیس سامنے آنے پر ملتوی کیا گیا، اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ‏گراؤنڈ ہی سے روانہ کر دیا گیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کرونا کا مثبت کیس آسٹریلوی کھلاڑی کا نہیں ہے۔