Live Updates

اس دکھ بھرے لمحات میں کئی سیاسی مخالفین نے بھی تشریف لاکر ممتاز علی خان بھٹو کے اصول پرست ہونے کو سراہا، امیر بخش خان بھٹو

اتوار 25 جولائی 2021 20:20

میرپور بھٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نواب امیر بخش خان بھٹو نے کہا ہے کہ میں پورے پاکستان بالخصوص سندھ بھر سے آئے ہوئے ہزاروں معززین کا نہایت شکرگذار ہوں، جو اس دکھ بھرے لمحات میں میرے ساتھ شامل ہوئے اور مجھے سہارا دیا اور میرے والد کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔

اس دکھ بھرے لمحات میں کئی سیاسی مخالفین نے بھی تشریف لاکر ممتاز علی خان بھٹو کے اصول پرست ہونے کو سراہا، میں اٴْن کا بھی نہایت شکرگذار ہوں۔ مجھے اللہ پاک توفیق عطا فرمائے گا کہ میں بھی ممتاز علی خان بھٹو کے اصولوں پر چلتے ہوئے اٴْن سے ساتھ نبھاؤں انشاء اللہ۔ میں بروز پیر 26 جولائی 2021ء کو کراچی جاؤں گا، جبکہ بروز جمعہ رات 29 جولائی 2021ء کو واپس میرپور بھٹو پہنچوں گا اور بروز جمعہ 30 جولائی سے اپنے ہمدردوں سے ملاقاتوں اور تعزیتیں وصول کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کیا جائے گاجبکہ دوسری جانب بزرگ سیاستدان، قومپرست رہنما، ڈھیسرِسندھ مرحوم نواب سردار ممتاز علی خان بھٹو کے انتقال پر نواب امیر بخش خان بھٹو اور نوابزادہ علی حیدر خان بھٹو سے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی، صحافتی اور وکیل رہنماؤ ں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وفاقی وزیر محمد میاں سومرو، سردار سخی عبدالرزاق کھوسو، سردار طارق خان لہر، سردار بشیر خان کٹوہر، سردار محمد اکبر خان بلیدی، نواب سردار خان چانڈیو ایم پی اے، سردار میر حضور بخش خان ڈومکی (سبی)، میر لیاقت علی خان رند، شاہزین خان بگٹی، جسم چیئرمین ریاض چانڈیو، میر حیدر خان تالپور (حیدرآباد)، سردار عزیر خان گھمرو (خیرپور)، مولانا عزیز اللہ بوھیو، سردار سکندر خان کاکیپوٹو،آغا حسیب خان درانی، کمال خان نوناری اور میر سجاد علی خان تالپور (ٹنڈو محمد خان)، پی ٹی آئی رہنما طاہر ملک کی قیادت میں وفد اسحاق قریشی وکیل، ولید حسین، اویس شورو، ظفر ممتاز شامل تھے، پی ٹی آئی رہنما سید اظہار الحسن قادری بھائی کی قیادت میں وفد ندیم راجپوت، عبدالجبار میمن، افتخار احمد شیخ، میر سراج احمد کھوسو، منظور احمد لغاری، گوہر خان کھوسو، نیک محمد پرہیاڑ، حبیب اللہ جمالی، رمیش کمار، جاوید احمد خٹک، حسن خان پٹھان، دھنی بخش لغاری، راشد کھوڑو اور عمیر راجپوت شامل تھے، جاوید علی بلیدی (جیکب آباد)، محمد علی کلہوڑو، مخدوم ندیم احمد ہاشمی درگاہ عالیہ کھوڑا شریف، طارق نظیر شیخ، ڈاڈو اسماعیل شورو، حاجی خان پنہیار، میر فولاد خان لہر، وکیل کے بی کبر، سید عبدالقادر شاہ امروٹی، سید محمد شاہ امروٹی، سید نادر شاہ امروٹی، سید واجد شاہ امروٹی، سید جمال شاہ امروٹی، سید جواد شاہ امروٹی، سید آفتاب شاہ امروٹی، فقیر سلیمان گوپانگ، محمد اسحاق بروہی، ڈاکٹر نبی ڈنو بلیدی، پروفیسر خلیل احمد بھٹو، اصغر علی بھٹو، محمد پیارل پنہور، ایاز علی بھٹو، سید محمد ابراہیم شاہ، حسین بخش بھٹو، مولا بخش بھٹو، معشوق علی دایو، ڈاکٹر عنایت علی دایو، ذوالفقار علی دایو، سید بڈھل شاہ (دوداپور)، رئیس گلشن خان دایو، رئیس ایاز حسین منگی، امان اللہ دایو، ثناء اللہ دایو گسٹا رہنما، عنایت اللہ بھٹو، محمد پناہ بھٹو، حبیب اللہ مہیسر، ضمیر حسین بھٹو، عابد حسین بھٹو اور دیگر نے میرپور بھٹو پہنچ کر تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات