ْشام ،مسلح افراد نے ترک فوج کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی

اتوار 25 جولائی 2021 20:25

ْشام ،مسلح افراد نے ترک فوج کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،2 اہلکار ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) شام میں مسلح افراد نے ترک فوج کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق شام کے علاقے الباب میں کرد جنگجوئوں کیخلاف آپریشن کرنے والے ترک فوج کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں 2 اہلکاروں کی شہادت تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 2 زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے،حملہ آوروں کے خلاف کارروائی جارہی ہے۔شام میں الجزیرہ سے تعلق رکھنے والے صحافی رسول سردار نے بتایا کہ حملے کے بعد ترکی فوج نے کرد علیحدگی پسند جماعت وائے پی جے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترکی اس تنظیم کو دہشت گرد گروہ قرار دے چکا ہے۔