وزیر اعلی عثمان بزدارکا آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور گاڑی کو حادثے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پراظہارافسوس

اتوار 25 جولائی 2021 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور گاڑی کو حادثے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کااظہار کیاہی-وزیراعلی عثمان بزدار نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیااور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔