Live Updates

کارکنوں کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

ذمہ داروں کو سخت سزا دلوانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف ہر حد تک جائے گی،معاون خصوصی

اتوار 25 جولائی 2021 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ واضح شکست نظر آنے پر آزاد کشمیر الیکشن کے دوران مخالفین کی غنڈہ گردی سے شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ان کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دلوانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف ہر حد تک جائے گی۔

مقامی انتظامیہ مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ نواز محب ملاقات میں طے شدہ پروگرام کے مطابق مسلم لیگ (ن) دھاندلی کا شور مچائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تشدد، فائرنگ، جلاؤ کی کوشش بھی کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ مودی کی ایما پر الیکشن کی ساکھ پر اعتراض اور سوالات کئے جائیں گے اور افراتفری کی کوشش ہو گی لیکن ان سب کو ناکامی ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات