Live Updates

ْآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سندھ کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا جشن، پی پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرہ پر حملہ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا

اتوار 25 جولائی 2021 22:10

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سندھ کی دونوں نشستوں پر بدین میں قائم دو پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ ہونے والے تمام ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار نے حاصل کر لئے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا جشن، پی پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرہ پر حملہ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

بدین ضلع میں دو پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں ایک پولنگ اسٹیشن بدین شہر اور دوسرا پولنگ اسٹیشن کھوسکی میں قائم کیا گیا تھا پولنگ کا آغاز مقررہ وقت پر ہو گیا بدین ہائی اسکول کی پولنگ نمبر 31 پر رجسٹرڈ سات ووٹ دوپہر تین بجے تک کاسٹ ہو گے تھی.

حلقہ ایل اے 34 اور ایل اے 40 پر 54 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 31 مرد اور 23 خواتین ووٹرز شامل ہیں.جاری غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دونوں حلقوں پر نامذد امیدواروں نے کاسٹ تمام ووٹ حصل کر لیئے تفصیل کے مطابق حلقہ LA 34 جموں 1 کھوسکی ھائی اسکول ضلع بدین پولنگ اسٹیشن پر ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹ 47 میں سے 46 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے لیڈیز کاسٹ ووٹ 21 اور مردوں کے کاسٹ ووٹ 25 ہوئے تمام 46 کاسٹ ووٹ پی پی پی امیدوار سردار زاہد اقبال کو ملے جبکہ باقی امیدوار کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکا.

آزاد جمعوں کشمیر قانون سازاسمبلی کہ حلقہ کشمیر وادی ون کے بدین شہر میں قائم پولنگ اسٹیشن پر ٹوٹل رجسٹرڈ سات ووٹ کاسٹ ہوئے ساتوں ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار عامر عبدالغفار لون حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ باقی انتخاب میں حصہ لینے والے تمام امیدوار محمد بشیر خان محمد سلیم بٹ شبیر احمد خان طاہر علی وانی عبدالرحمن گاس غلام محمد کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکی.

پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی پارٹی کے امیدوار کا پولنگ ایجنٹ بھی پولنگ اسٹیشن پر موجود نہیں تھا. بدین ضلع میں قائم دونوں پولنگ اسٹیشنس پر امن امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ پولیس کا گشت کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے دونوں پولنگ اسٹیشن کا دوہ کیا اور سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور پولیس کو مکمل امن امان قائم رکھنے کی ہدایت دیں تاکہ ووٹرز پرسکون اور پرامن ماحول میں اپنا جمہوری حق ووٹ کا استمال کر سیکیں.

بدین کے پولنگ اسٹیشنس پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں وزیرعالی سندھ کے معاون خصوصی پیر نوراللہ قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کی رہائیش گاہوں پر کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بدین کے جنرل سیکٹریری عبدالرحمان بلوچ انور علی ملاح خواتین ونگ کی ضلع سکٹری ساجدہ ٹالپور ضلعی عہدیدران فدا حسین مندرو حاجی میر ملاح امیر حسن کھوسو خان صاحب جمالی گڈو وڈیجو فرحان علوانی عبداجبار عرفانی شہباز میمن گبر رجب رہموں علی مراد چانڈیو کی قیادت میں کارکنوں نے جشن منایا مٹھیائی تقسیم کی اور اپنی قیادت کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی اس موقع پر عہدیداروں اور کارکنوں نے حیدراباد میں پیپلزپارٹی سندھ کے سیکٹریری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملہ اور کشمیر سمیت ملک بھر میں وفاقی حکومت کے غیرجمہوری ہیتھکنڈوں اور ریکارڈ دھاندلی کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات