بلوچستان کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ،،ضیاء لانگو

وفاقی اور صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی ڈویلپمنٹ کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع کر چکی ہیں ، صوبائی وزیرداخلہ

اتوار 25 جولائی 2021 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ اور اس اہمیت کی وجہ سے وفاقی اور صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی ڈویلپمنٹ کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کے شہریوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے شروع کئے ہیں اور بلوچستان شہر کے نظر انداز علاقوں میں بھی پہلی بار ترقی کے سفر کو لے کر گئے ہیں۔

ن کوئٹہ شہر میں آئندہ 2 برس ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے والے صرف باتیں کرتے تھے۔کام کم اور شور زیادہ مچانا ان کا وطیرہ تھا جبکہ ہم کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں شبانہ روز محنت اور درست پالیسیوں کی بدولت بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے جس سے معیشت مضبوطن اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت زوال پذیر رہی۔ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔وزیراعلین اور ان کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے ہیں۔ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا شروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔