بلوچستان میں کورونا وائرس کے 3مریض انتقال کرگئے

صوبے میں 55افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی

اتوار 25 جولائی 2021 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 3مریض انتقال کرگئے جبکہ صوبے میں 55افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو بلوچستان میں کورونا وائرس کی503افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کیچ میں 20،کوئٹہ میں 17، گوادر میں 13، لسبیلہ میں 3اور خضدار میں 2افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد29129ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا145افراد صحت یاب ہونے کے بعد ابتک مجموعی طور پرصحت یاب ہونے والوں کی تعداد27875 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا 3افراد انتقال کرگئے صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد325ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد929ہے جبکہ ہسپتالوں میں10مریض ہائی فلو آکسیجن پرزیرعلاج ہیں صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 10.93فیصد رہی ۔