وڈھ پولیس نے چھینے گئے تین موٹرسائیکل برآمد کرلئے

اتوار 25 جولائی 2021 23:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) وڈھ پولیس کی کامیاب کاروائی , رہزنوں کے ہاتھوں چھینے گئے تینوں موٹر سائیکلز برآمد۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز وڈھ کے مختلف ایریا سے خضدار پوائینٹ پر 3 موٹر سائیکل چھینے گئیے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اتوار کی صبح ڈی ایس پی وڈھ خلیل الرحمان کاکڑ سی آئی اے انچارج منیر عالم جتک۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او وڈھ طفیل احمد میراجی ،ظہوراحمد اے ٹی ایف اور پولیس ٹیم کے ہمراہ وڈھ میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے رہزنوں کے خلاف گھیراؤ تنگ کردیا گیا۔ رہزنوں نے تینوں موٹر سائیکلز کو ویرانے میں چھوڑ کر پہاڑی کی طرف بھاگ نکلے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی اور ٹھٹہ سے سیرو تفریح کے لئے آنے والے ٹورسٹس سے یہ موٹرسائیکل ڈکیت گروہ نے چھینا تھا۔ ایک روز بعد موٹر سائیکلز پولیس کو مل گئے۔

متعلقہ عنوان :