Live Updates

ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کرپشن فری ادارہ بنائیں گے تمام ریونیو اہلکار عوام کا خادم بن کر کام کریں، ریونیو آفیسر احمد پور شرقیہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 12:17

ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو وزیر اعظم کے وژن کے مطابق  کرپشن فری ادارہ بنائیں ..
احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) اپنی ڈیوٹی آحسن طریقے سے سرانجام دیں محکمے میں ریکوری سو فیصد بنائیں گے اور ریونیو اکٹھا کر کے خزانے میں جمع کرائیں گے اللہ نے مجھے جو عزت بخشی میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے محکمہ ریونیو میں ترقی پانے والے اور احمد پور شرقیہ میں نئے تعینات ہونے والے نائب تحصیلدار یاسین شاکر عباسی کی پاکستان تحریک انصاف احمد پور شرقیہ کے تحصیل صدر سے گفتگو تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو میں گرداور سے نائب تحصیلدار بننے والے یاسین شاکر عباسی کو ترقی ملنے پر احمد پور شرقیہ میں تعینات کر دیا جن کو پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم و ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک آصف امان نے ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور تعینات ہونے پر مبارکباد دی اس دوران نئے نائب تحصیلدار یاسین شاکر عباسی نے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیو کو وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کرپشن فری ادارہ بنائیں گے اور تمام سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ عوام کا خادم بن کر کام کریں میری قانگوئی میں کوئی بھی اہلکار کرپشن میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اپنی ڈیوٹی آحسن طریقے سے سرانجام دیں اور آنے والے سائلین کا فوری کام حل کریں انشاءاللہ محکمہ میں آبیانہ ریکوری سوفیصد یقینی بنائیں گے اور ریونیو اکٹھا کر کے خزانے میں جمع کرائیں گے انشاءاللہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ منافع بخش ادارہ بنائیں گے آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے جو عزت بخشی میں جتنا بھی شکر ادا کروں میرے لئے کم ہے تمام سائلین کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اس دوران کلرک محمد خالد بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات