تھانہ کورال پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عبد القیوم عرف بلا گرفتار کرلئے

پیر 26 جولائی 2021 13:10

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) اسلام آباد ایس پی رورل نوشیرواں کی ہدایت پر تھانہ کورال پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عبد القیوم عرف بلا گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سی1845 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کر لیا گیا، کارروائی ڈی ایس پی ملک عابد اکرام کی زیر نگرانی ایس ایچ او کورال اور ٹیم نے کی،ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔