پیرمحل کے شہریوں کا بوائز اینڈ گرلز کامرس کالج بنوائے کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 13:22

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ) چالیس سے زائد دیہات اور لاکھوں نفوس پر مشتمل تحصیل پیرمحل میں بوائز اینڈ گرلز کامرس کالج بنایا جائے شہریوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل جس کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہونے کے ساتھ اس کے ارد گرد سینکڑوں دیہات آباد ہے جس کے مکینوں کو تعلیم کے حصول کے لیے دوردراز کا سفر کرکے کمالیہ شہر یا ٹوبہ ٹیک سنگھ جانا پڑتا ہے جس وجہ سے طلبہ وطالبات کا تعلیم حاصل کرنے کا خواب ادھورارہ جاتاہے نامساعد حالات میں اگر کوئی طالب علم ان دوشہروں میں سے کسی ایک میں داخلہ لے لیتا ہے تو تکلیف دہ سفر کے باعث طلبہ وطالبات کا امتحان پاس کرنا ناممکن ہوتا ہے کیونکہ انہیں امتحان کی تیاری کے لیے وقت ہی نہیں مل سکتا جس وجہ سے طلبہ وطالبات کااعلٰی کارکردگی تو درکنار امتحان میں کامیاب ہونا معجزہ سے کم نہیں سماجی فلاحی تنظیموںنے وزیر اعلٰی پنجاب ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اپیل کی کہ فی الفور تحصیل پیرمحل میں  بوائز اینڈ گرلزکامر س کالج بنایاجائے تاکہ موجودہ حکومت کا تعلیم دوست ہونے کا وعدہ پورا ہونے کے ساتھ علاقہ کے مکین تعلیم حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :