چک نمبر 112 ٹی ڈی اے الف ڈوگراں والا میں سردار شہاب الدین سیہڑ کی آمد جلسہ سے خطاب چک کے لیے پرائمری سکول کا اعلان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 13:23

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،ماجد رندھاوا ) چک نمبر 112 ٹی ڈی اے  الف ڈوگراں والا میں سردار شہاب الدین سیہڑ کی آمد جلسہ سے خطاب چک کے لیے پرائمری سکول کا اعلان تفصیل کے مطابق لیہ تحصیل کے نواحی گاوں چکنمبر 112ڈوگراں والی میں ایم پی اے شہاب الدین نے جلسے میں شرکت کی سی ای او ایجوکیشن شرافت علی بسرا ، ڈی ای او ، کے علاوہ  مہر مقبول تھند بھی ہمراہ تھے   اے ای او موسی خان ، ایڈووکیٹ اصلاح الدین ڈوگر اور معززین علاقہ نے پراستقبال کیا اس موقع پر ایم پی اے شہاب الدین نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ چک نمبر 112 ٹی ڈی اے الف میں  پرائمری اسکول 3ماہ میں فنکشل ہو جائے گا ایک سال کے بعد آپ بھی دیکھیں گے  کہ انڈس سے لے کر لیہ تک  کارپییٹڈ روڑ ہو گا روڑ پر کوئی جمپ نہیں ہو گا  اور  کافی منصوبے سیوریج کے چل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

  جس میں 5 کروڑ کی لاگت سے120 چک کیلئے سیوریج کا منصوبہ ہے  یہ بات چیلنج سے کہتا ہوں کہ سب سے زیادہ منصوبہ کے فنڈ میں لے کر آیا ہوں 20 فٹ کا 12کلو میٹر کارپییٹڈ روڈ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ 128 چک میں بی ایچ یو اور ایک سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا ٹیل انڈس یونین کونسل منصوبہ کیلئے 20 کروڑ سے زیادہ کا فنڈ لایا ہوں  لسکانی والا روڈ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے ۔

24 سال سے سیاست میں ہوں عوام کی خدمت میرا مشن ہے
چک نمبر  266 ٹی ڈی اے  میں سکول نہیں ہے ۔ اب وہاں سکول دےرہے ہیں اس موقع پر سی ای او شرافت بسرا کا کہنا تھا کہ  تین ماہ میں  بلڈنگ سکول اور سٹاف موجود ہوں گے اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر موسی خان کا کہنا تھا کہ پبلک کیلئے ایجوکیشن ، ہیلتھ ،  اور  پروڈکشن حکومت کی زمہ داری ہے ایجوکیشن سے ہی بہترین معاشرہ اور ترقی کی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے  اصلاح الدین ڈوگر ایڈووکيٹ کا کہنا تھا کہ  تین سال  مکمل ہونے میں ابھی تین دن باقی ہیں اور سردار شہاب الدین سہیڑ کا کیا ہوا وعدہ وفا ہو رہا ہے میں سردار کا بے حد مشکور ہوں   73 سال بعد 112 ٹی ڈی اے الف میں پہلا  سکول بننے جا رہا ہے