Live Updates

انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ کروں گی، مریم نواز

پیر 26 جولائی 2021 13:43

انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ کروں گی، مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی ،مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات