جعلی اکائونٹس کیس ،گرفتار ملزمان ممتاز عباسی اور عاطف شاہدکے جو ڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ کی توسیع

پیر 26 جولائی 2021 13:43

جعلی اکائونٹس کیس ،گرفتار ملزمان ممتاز عباسی اور عاطف شاہدکے جو ڈیشل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار ملزمان ممتاز عباسی اور عاطف شاہدکے جو ڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ کی توسیع کر دی ۔ پیر کو ملزمان کو جج احتساب عدالت محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمارنڈ میں 14روز کی توسیع دیدی ،ملزمان سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن میں ملوث تھے،نیب سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن میں متعدد ملزمان گرفتار کر چکا ہے ،ملزمان پر ٹریکٹریوں کی خریداری میں 793ملین کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :