آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلزمیں ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاو تیز ہوگیا

ْنیوسائوتھ ویلز میں 145کیسز رپورٹ،یلبرن اور ایڈیلیڈ میں لاک ڈاون رواں ہفتے ختم کئے جانے کا امکان

پیر 26 جولائی 2021 15:11

آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلزمیں ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاو تیز ہوگیا
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاو تیز ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست بھر میں 145 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ میلبرن اور ایڈیلیڈ میں کورونا لاک ڈاون رواں ہفتے ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چین میں کورونا کے جنوری کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ 76 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہر ننجنگ میں کورونا کیسز بڑھنے پر پوری آبادی کی دوسری مرتبہ ٹیسٹنگ شروع کردی گئی۔ملائیشیا میں یکم اگست کو ختم ہونے والی ہنگامی صورتحال میں مزید توسیع نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث جنوری سے ہنگامی صورتحال نافذ تھی۔

متعلقہ عنوان :