وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا گودار میں ’’انٹرنیشنل ٹی 10 لیگ‘‘ کروانے کا اعلان

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فوراً بعد نومبر میں ٹی 10 لیگ کا میلہ سجایا جائیگا،مقامی کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا:سیکرٹری سپورٹس عمران گچکی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 جولائی 2021 14:58

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا گودار میں ’’انٹرنیشنل ٹی 10 لیگ‘‘ ..
گوادر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جولائی 2021ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے رواں برس گودار میں ’’انٹرنیشنل ٹی 10 لیگ‘‘ کروانے کا اعلان کردیا ۔ سیکرٹری سپورٹس بلوچستان عمران گچکی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فوراً بعد ٹی ٹین لیگ کا میلہ سجایا جائے گا ، ٹی ٹین لیگ نومبر کے آخر میں گوادر انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی10 لیگ پاکستان کی ایک منفرد لیگ ہوگی جس کیلئے محنت جاری ہے، ٹی ٹین لیگ سے بلوچستان کے کھلاڑیوں مقامی کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا، کوشش ہے گراس روڈ لیول پر ہر کھیل کے کھلاڑی سامنے لائیں، ٹی ٹین لیگ میں ہمسائے ممالک کو بھی دعوت دے رہے ہیں۔