احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں گواہ کے بیان پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت

پیر 26 جولائی 2021 16:24

احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں گواہ کے بیان پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے گواہ شعیب احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈاکٹر عاصم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ ڈاکٹر عاصم ضیاء الدین ہسپتال کے منتظم ہیں۔ ڈاکٹر عاصم روزانہ کی بنیادوں پر ہسپتال جاتے ہیں اور مریضوں میں رہتے ہیں۔ کہیں اور جانے سے وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ وکلاء کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح کی گئی۔ آئندہ سماعت پر بھی گواہ کے بیان پر جرح جاری رہے گی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی۔ نین کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف کے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔