سرگودھا،ینگ ڈاکٹر کابانی وائی ڈی اے ڈاکٹر حامد بٹ کو گرفتار کرنے کیخلاف مظاہرہ

پیر 26 جولائی 2021 16:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) لاہور میں بانی وائی ڈی اے ڈاکٹر حامد بٹ کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کی پرزور مزمت کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر نے احتجا جی مظاہرہ کیا گیااورمطالبہ کیا ہنگ ڈاکٹر لیڈر کو فل الفور رہا کر کے مقدمہ خارج کیا جائے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میںینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر ینگ ڈاکٹرز نے پیرا میڈیکل سٹاف اور پاکستان ہیلتھ سپورٹس سٹاف ایسوسی ایشن نے لاہور میں ڈاکٹر حامد مختار بٹ صدر وائی سی اے پاکستان کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور گرفتاری کے شدید مزمت کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شدید احتجاج کیا اور ریلی نکال کر ڈاکٹر لیڈر کو فل الفور رہا کرنے اور مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کر دیا اس موقع پرصدر وائی ڈی اے ڈاکٹر اسامہ بن سعید کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ڈاکٹر حامد مختار کے گھر پر داخل ہو کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حامد ایسا لیڈر ہے جو سسٹم میں آپ کو آپ کی خامیاں بتا رہا ہو، جو محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتا ہے جس کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے بلا جواز مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کیا گیا جس کی تمام ڈاکٹرز مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے ڈاکٹرز پرامن احتجاج کرتے ہوئے لاہور کے ڈاکٹر حامد مختار کے خلاف درج مقدمہ کو فوری طور پر خارج کر کے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔