Live Updates

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق بیان حلفی مانگ لیا

رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا بیان حلفی، آمدنی، اخراجات اور واجبات کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرائیں، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 جولائی 2021 16:32

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق بیان حلفی مانگ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق بیان حلفی مانگ لیا، رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں آمدنی، اخراجات اور واجبات کی تفصیلات بھی 29 اگست تک جمع کرائیں،الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کویاددہانی کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو یاددہانی کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔ مراسلے میں کہا کہ سیاسی جماعتیں 29 اگست تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ سیاسی جماعتیں اپنی آمدنی، اخراجات اور واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا بیان حلفی بھی جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

دوسری جانب لیکشن کمیشن آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اراکین کے عہدے کی مدت پوری ہو گئی تاہم نئے اراکین کی تعیناتی کے لئے تاحال کوئی پیشرفت نہیں کی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے اراکین کے تقرر کا معاملہ ایک سال تک حل نہیں ہو سکا تھا حالانکہ ای سی پی اراکین کا تقرر قانون کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ کے 45 دن کے اندر ہونا چاہیے۔

پنجاب سے جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور خیبر پختونخوا ہ سے جسٹس (ر)ارشاد قیصر پیر کے روز ای سی پی کے اراکین کی حیثیت سے 5 سالہ مدت ملازمت پوری کر چکے ہیں۔طریقہ کار کے تحت وزیر اعظم قائد حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت سے ای سی پی کے ہر عہدے کے لیے تین نام پارلیمانی پینل کو تصدیق کے لیے بھیجتے ہیں اور اگر وہ اتفاق رائے تک نہیں پہنچ پاتے تو حتمی فیصلے کے لیے الگ الگ فہرستیں پینل کو ارسال کی جاتی ہیں۔موجودہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سندھ اور بلوچستان سے ای سی پی اراکین کے تقرر کا معاملہ ایک سال تک حل نہیں ہوسکا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات