پنجاب حکومت نے ہائی سیکورٹی زون ایکٹ کی منظوری دے دی

پنجاب میں لاہور سمیت تمام اہم شاہراہوں پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی، تمام شہروں میں جلسے جلوس صرف مخصوص جگہ پر کرنے کی اجازت ہوگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 جولائی 2021 17:13

پنجاب حکومت نے ہائی سیکورٹی زون ایکٹ کی منظوری دے دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) پنجاب حکومت نے ہائی سیکورٹی زون ایکٹ کی منظوری دے دی ہے، پنجاب میں لاہور سمیت تمام اہم شاہراہوں پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی، تمام شہروں میں جلسے جلوس صرف مخصوص جگہ پر کرنے کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں ہائی سیکورٹی زون ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اب پنجاب کابینہ اس ایکٹ کی منظوری دے گی۔ جس کے بعد اس کو باقاعدہ نافذ کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ایکٹ کے تحت پنجاب میں لاہور سمیت تمام اہم شاہراہوں پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جاسکے گی۔ ضلعی انتظامیہ مال روڈ لاہور پر بھی جلسے جلوس پر پابندی لگائی جا سکے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے تمام شہروں میں مخصوص جگہ پر صرف جلسے جلوسوں کی اجازت دے گی۔

(جاری ہے)

یہ ایکٹ محکمہ داخلہ نے تیار کیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب پولیس کے ملازمین نے احتجاج کی کال دے دی۔محکمہ پولیس کے تھانہ جات میں ومحکمہ پولیس کے دفتروں میں فرنٹ ڈیسک جو سال 2015 سے سٹارٹ ہوا تھا جس کو عوام نے پسند کیا جسے 2016 تک پورے پنجاب کے ہر ایک تھانے تک پھیلا دیا گیا جس میں پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بذریعہ NTSمیرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے جن میںSSA کو 32000 روپے جبکہ PSA کو 25000 روپے کی فکس سیلری Lump Sum پر بھرتی کیا گیا تھا جنہوں نے محکمہ پولیس میں بہت اچھا کام کیااور کرپشن سے پاک نوکری کر رہے ہیں جو تقریباً چھ سال گزرنے کو باوجود نہ تو بقیہ محکمہ جات کی طرح کوئی سالانہ انکریمنٹ لگائی گئی ہے اور نہ ہی اب تک ان ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے جو اب تنگ آکر محکمہ پولیس کو خیر باد کہہ رہے ہیں.پنجاب کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک روز بروز محکمانہ کام کے بوجھ سے تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو چکے ہیںآپ اور مطالبہ کیا ہے کہ اگر محکمہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو وہ دفتر بند ہڑتال اور بھر پور احتجاج کریں گے۔

انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو مستقل کیا جائے تا کہ مہنگائی کے دور میں اپنا اچھا گزر بسر کر سکیں اور عوام کی فلاح کا یہ کام جاری رہ سکے۔یاد رہے یہ کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا یہ پہلا قدم تھا جس کی پولیس افسران نے حکومت پنجاب اور وزیر اعظم سے شاباشیں وصول کیں اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ترقیاں لیں۔