عوام جانتے ہیں شیخ رشید نے خود پیسے اور لوگوں کو سرکاری نوکریاں دی ہیں، پلوشہ خان

شیخ رشید کا پی پی پی کے بارے میں بیان چور مچائے شور کے مترادف ہے ، رہنما پیپلزپارٹی کا بیان

پیر 26 جولائی 2021 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پیپلز پارٹی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سینٹر پلوشہ خان نے شیخ رشید کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام جانتے ہیں کہ شیخ رشید نے خود پیسے اور لوگوں کو سرکاری نوکریاں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینٹر پلوشہ خان نے کہاکہ شیخ رشید کا پی پی پی کے بارے میں بیان چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی کی کامیابی قیادت کی محنت و جیالوں کی بھٹو ازم سے محبت کی مرہون منت ہے ،وزیر داخلہ صبر کرے ابھی اور جیالوں کی جیت کی خبر بھی ان کو ملے گی ،پیسے دھونس دھاندلی رشوت شیخ رشید اور ان کی وفاقی حکومت کی اے ٹی ایمز کے کام ہیں ۔

متعلقہ عنوان :